شہباز شریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تاخیر ملی بھگت قرار دیدی
فائل فوٹواسلام آباد:قائد حزب اختلاف شہبازشریف کاکہنا ہے کہ شوگر انکوائری کی رپورٹ نہ آنا وزیراعظم کا اعتراف جرم ہے،رپورٹ میں 2ہفتے کی تاخیر ملی بھگت کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کاکہنا تھا کہ شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ میں تاخیر 100 ارب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے،شوگر انکوائری کی رپورٹ نہ آنا وزیراعظم کا اعتراف جرم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ میں 2ہفتے کی تاخیر ملی بھگت کے سوا کچھ نہیں ہے،تاخیرکا مقصد چینی ڈکیتی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے،چینی انکوائری رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا۔
اپوزیشن لیڈر نے مزیدکہا کہ عوام جانتی ہے کہ ان کے آٹےاور چینی پر ڈاکہ کس نے ڈالا، کسی مزید انکوائری اور فارنزک کی ضرورت نہیں،فیصلوں کے ذمہ دارعمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں،عوام سے حقائق نہیں چھپائے جاسکتے،انکوائری کمیشن منصفانہ نہیں ، کمیٹی کے ارکان ہی انکوائری کمیشن کے رکن بھی ہیں۔
شہباز شریف نے انکوائری کمیشن کے سامنے اپنے نامزد کردہ اراکین کو پیش ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر پیش ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔